عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے‘ خواجہ سعد رفیق

ْعمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے‘ وفاقی وزیر کا بیان

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:38

عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے‘ خواجہ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے،عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کہا کہ پارلیمنٹ اہم ترین قومی ادارہ ہے اور عمران خان نے بار بار پارلیمنٹ پر چڑھائی کی،عمران خان اور ہمنوا قومی اداروں کو لڑانے کی سازش میں ملوث ہیں ،پی ٹی آئی فاشٹ سوچ کی حامل ہے ،انکی شیطانی سوچ کو شکست ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ عمران اور زرداری میں جھوٹ بولنے کا مقابلہ ہے ،عدالتوں کو سیاست میں گھسیٹنے کی عمرانی سوچ خطرناک اور شرمناک ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ عمران اور زرداری سازشوں سے باز نہ آئے تو جمہوریت ڈی ریل ہو سکتی ہے،بعد میں گلے لگ کر رونے سے بہتر ہے ابھی عقل سے کام لیا جائے۔