ْڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہ کرنے پر درخواست دائر کردی گئی

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:33

ْڈاکٹر عاصم و دیگر ملزمان کے خلاف سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہ کرنے پر ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم و دیگر کے خلاف 2 نیب ریفرنسز کی سماعت ملزمان کے خلاف 17 ارب روپے ریفرنس میں سپلیمنٹری ریفرنس دائر نہ کرنے پر درخواست دائر کردی گئی ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو کراچی کی احتساب عدالت میں سابق مشیر پیٹرولیم ڈاکٹرعاصم و دیگر کے خلاف کرپشن کے دو ریفرنسز کی سماعت ہوئیی ڈاکٹر عاصم کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ڈاکٹرعاصم سپریم کورٹ میں مصروف ہیں پیش نہیں ہوسکتے ملزم بشارت مرزا کے وکیل اظہر صدیق ایڈوکیٹ نے فرد جرم کرنے کے خلاف درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا کہ ریفرنس او جی ڈی سی ایل اور ایس ایس جی سی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ملزم نہیں بنایا فرد جرم میں ملزم بشارت مرزا کو عائد الزامات کا بھی نہیں بتایا گیا عدالت نے ملزم بشارت مرزا کی درخواست پر نیب پراسکیوٹر کو نوٹس جاری کردئیے 17 ارب روپے کے کرپشن ریفرنس میں گواہ انور سہتو نے عدالت میں کہا کہ میں نے موجودہ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو بھی ملزم نامزد کرنے کے لیے نیب کو درخواست دی تھی نیب نے مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل کو مرکزی ملزم نامزد ہی نہیں کیا اور نہ ہی سپلمنٹری ریفرنس دائر کیا ہے جس پر عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ریفرنس کسی کو ملزم نامزد کرنا نیب کا کام ہے عدالت کا نہیں عدالت نے 462 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت گواہ کی عدم حاضری پر 26 مارچ اور 17 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی عدالت نے آئندہ سماعت پر ملزمان کے خلاف گواہوں کو طلب کرلیا