ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی

ہفتہ 17 مارچ 2018 19:33

ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف منی لانڈرنگ کیس کی سماعت ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے شعیب شیخ و دیگر ملزمان کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کارروائی کے ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

ایگزیکٹ کے سی ای او شعیب شیخ و دیگر کے خلاف جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ سے متعلق مقدمات کی سماعت ایک اور جج نے کیس سننے سے معذرت کرلی ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو نے شعیب شیخ و دیگر ملزمان کیخلاف مقدمات کی سماعت بغیر کسی کاروائی کے ملتوی کردی جج نے چیمبر سے ہی سماعت ملتوی کا حکم جاری کیاشعیب شیخ کے وکلا ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج جنوبی سارہ جونیجو پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھاسماعت کے موقع پر عدالتی عملے نے شعیب شیخ کے وکلا سے آئندہ تاریخ لینے کا کہا اور بتایا کہ جج صاحبہ نے کہا ہے جب تک کیس ٹرانسفر نہیں ہوجاتا تاریخ لے لیں جس پر ملزم شعیب شیخ کی جانب سے وکالت نامہ جمع کرانے والے وکیل احتشام اللہ ایڈوکیٹ نے کہا کہ جج سے کہیں کورٹ میں آکر بیٹھیں ہم جج کیدشمن نہیں یہاں دہشتگردوں کی ضمانت ہوجاتی ہے شعیب شیخ نے کسی کاقتل تو نہیں کیا عدالت نے چیمبرسے ہی جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کیس کی سماعت 29 مارچ تک ملتوی کردی مرکزی ملزم شعیب شیخ کو آج بھی عدالت میں پیش نہیں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :