اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کیلئے فیملی گالاکاانعقاد

فیملی گالا کا مقصدشہریوں کے لئے تفریح فراہم کرنا اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے شہریوں کے لئے فیملی گالاکاانعقاد، تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر آفتاب اکبر درانی ،آئی جی پی اسلام آ باد ڈاکٹر سلطان اعظم تیموری نے فیملی گالا کا افتتاح کیا،معزز مہمانان نے آئی ٹی پی فیملی گالا میںدیگر رنگا رنگ پروگراموں کے ساتھ اسلام آباد پولیس کی کاونٹر ٹیررزم فورس کی خصوصی ڈیمونسٹریشن بھی دیکھی۔

ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد نے کہا ہے کہ فیملی گالا کا مقصدشہریوں کے لئے تفریح فراہم کرنا اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینا ہے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آبادٹریفک پولیس نے اپنی روایت کو قائم رکھتے ہوئے فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ دینے اور شہر یوں کی تفریح کے لئے ریو(REO) کے تعاون سے F/9پارک میں فیملی گا لا کا افتتاح کر دیا ۔

(جاری ہے)

تقریب کے مہمان خصوصی چیف کمشنر اسلام آباد آفتاب اکبر درانی، آئی جی پی اسلام آباد ڈاکٹرسلطان اعظم تیموری نے آئی ٹی پی فیملی گالا کا افتتاح کیا جبکہ اسلام آباد کے سینئر پولیس افسران ایس ایس پی سی ٹی ایف سید محمد امین بخاری،ایس ایس پی ٹریفک ملک مطلوب احمد اعوان،ایس پی سی ٹی ایف ڈاکٹر سید مصطفٰی تنویربھی موجود تھے۔

مہمان خصوصی نے اسلام آباد پولیس کاونٹر ٹیررزم فورس کی خصوصی ڈیمونسٹریشن بھی دیکھی اور سٹالز کا دورہ بھی کیا۔ آئی ٹی پی فیملی گالا میں بچوں اورخواتین کے لئے خصو صی پروگراموں کو ترتیب دیا گیا ہے جس میںفوڈ پارک ،ڈاگ شو،میجک شو ،کڈزارینا،گیمنگ ارینا،ہارس رائڈنگ ،کیمل رائڈنگ ،ٹرین رائڈنگ،فیس پینٹنگ ،کا رٹون کریکٹر، ٹال مینز،میوزیکل کنسرٹ،سٹیج پرفارمنسزشامل ہیںفیملی گالا میں ٹریفک پولیس کے سٹال پر روڈ سیفٹی اوردیگر ٹریفک قوانین پرسوالات کے درست جوابات دینے پر شہریوں میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے شہریوں کی دلچسپی کے مطابق دیگر سٹال بھی لگائے گئے ہیں فیملی گالا کے میوزیکل کنسرٹ میں پاکستان کے معروف گلوکار بھی اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے فیملی گالا میں تمام شہریوں کے لئے انٹری فری ہے جو دن11 بجے سے رات 11بجے تک ہے ، آئی جی اسلا م آباد نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا فیملی گالا کا انعقاد نہایت ہی اچھا اقدام ہے جس سے اسلام آباد کے شہریوں میں کو تفریح کا موقع ملتا ہے اور فرینڈلی پولیسنگ کو فروغ ملتا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ گالا میں شہریوں کی بڑی تعداد اس بات کی عکاسی کرتی ہے کہ شہری اسلام آباد پولیس پر اعتماد کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے اور شہر سے جرائم کے مکمل خاتمے کے لئے کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دے رہی ہے اور آئندہ بھی آئی ٹی پی کی جانب سے آئندہ بھی اس طر ح کے ایونٹ منعقد کروائے جاتے رہیں گے تاکہ فرینڈلی پولیسنگ کو مزید فروغ دیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :