وزیراعلیٰ شہبازشریف کا چوک یتیم خانہ کے قریب ڈور پھرنے سے بچی کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او سے رپورٹ طلب کر لی، غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:34

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا چوک یتیم خانہ کے قریب ڈور پھرنے سے بچی کے جاں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے لاہور کے علاقے چوک یتیم خانہ کے قریب ڈور پھرنے سے 4 سالہ بچی کے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے جاں بحق بچی کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ نے افسوسناک واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ہدایت کی ہے کہ غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پابندی کے باوجود پتنگ بازی کے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے۔

متعلقہ عنوان :