’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 11 سے 15اپریل تک منعقد ہو گی

ایکسپو میں شرکت کے لیے چین کی 60سے زائد تجارتی کمپنیوں نے الگ پویلین مختص کروا لیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:30

’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 11 سے 15اپریل تک منعقد ہو گی
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام ’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 11 سے 15اپریل تک منعقد ہو گی ۔اپنی نوعیت کی منفرد نمائش میں مقامی مینو فیکچررز کے ساتھ ساتھ رواں برس 60سے زائد چینی کمپنیاں اور دس سے زائد ممالک کی تجارتی کمپنیاں شرکت کریں گی ۔راولپنڈی چیمبر کی ایگزیبیشن کمیٹی کے وائس چیئرمین و ریجنل ٹریڈ کمیٹی کے چیئرمین خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ راولپنڈی کے شہریوں کے لیے ’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘اپنی نوعیت کی منفرد نمائش ثابت ہو گی اور اسے گذشتہ برس کی طرح کارپوریٹ سطح پر آرگنائزکرنے کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں ۔

اے پی پی کو دستیاب معلومات کے مطابق رواں برس راول ایکسپو میں شرکت کے لیے چین کی 60سے زائد تجارتی کمپنیوں نے الگ پویلین مختص کروا لیا ہے ۔

(جاری ہے)

خورشید برلاس نے نیوز ایجنسی کو بتایاکہ گذشتہ چار برس سے ’’راول ایکسپو ‘‘ کا کامیاب انعقاد کیا جا رہا ہے ۔انہوںنے بتایاکہ نمائش میں راولپنڈی کے شہریوں کی دلچسپی کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے گذشتہ برس سے اس نمائش میں انٹرنیشنل کارپوریٹ سیکٹر کی شمولیت کو بھی یقینی بنایا جا رہاہے ۔

خورشید برلاس نے سرکاری خبر رساں ادارے کو بتایاکہ ’’راول ایکسپو انٹرنیشنل ‘‘ 11 سے 15اپریل تک ٹوپی رکھ آڈیٹوریم ایوب پارک میں منعقد ہوگی۔ ۔نمائش میں شرکت کے خواہش مند تجارتی اداروں کے سٹالز کی بکنگ کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔خورشید برلاس نے اے پی پی کو بتایاکہ راول ایکسپو میں چین ،ایران ،نیپال ،تاجکستان اور جرمنی سمیت دس سے زائد ممالک کی شرکت پاکستان اور راولپنڈی چیمبر کے لیے اعزاز ہے ۔خورشید برلاس نے کہاکہ راول ایکسپو انٹرنیشنل کی کامیابی کے پیش نظر حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ دیگر شہروں کی طرح راولپنڈی میں بھی ایکسپو سنٹر کا قیام عمل میں لایا جائے تاکہ کاروباری سرگرمیوں کے فروغ سے ملکی معیشت کی مضبوطی کے عمل کو تیز تر کیا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :