ایم ایم اے سیاسی قوت تھی جلد بحال ہوجائے گی ، مولانافضل الرحمن

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:16

ایم ایم اے سیاسی قوت تھی جلد بحال ہوجائے گی ، مولانافضل الرحمن
ملتان۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) جمعیت العلمائے اسلام (ف)کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاکہ ایم ایم اے ماضی کی ایک زبردست سیاسی قوت تھی، اب جلد ہی یہ دوبارہ بحال ہوجائے گی ،ہفتہ کے روز مدرسہ قاسم العلوم میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ ایم ایم اے کی بحالی پرکام کررہے ہیں، بعض ٹیکنیکل مسائل ہیں ان کو جلد ہی دورکرلیاجائے گا۔

انہوںنے کہاکہ چارٹر آف ڈیموکریسی ایک مثبت اقدام تھا ،گزشتہ چار پانچ سالوں میںمفاہمت کی سیاست ہوتی رہی ہے لیکن اب دونوں بڑی جماعتوں میں اس پرعمل نہیں ہورہا، اب توہرجگہ سیاسی اخلاقیات تباہ ہوچکی ہیںاوراس اخلاقی زوال کا کون ذمہ دارہے آپ خود ہی دیکھ لیں ۔انہوںنے کہاکہ اب سیاست میں جوتابازی اورسیاہی پھینکنے جیسے قابل مذمت اقدامات شروع ہوگئے ہیں ،یہ بداخلاقی کی انتہاہے، ہمارا دین بھی ہمیں ایسی چیزوں سے سختی سے منع کرتاہے، ایساکام کرنے والے کوئی بھی ہوں اورکسی بھی پارٹی کے ہوں، وہ اپنے آپ سے نہ اپنی پارٹی سے اورنہ ہی اسلامی تعلیمات سے مخلص ہوسکتے ہیں اورنہ ہی وہ کوئی اچھی روایت ڈال رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

مولانافضل الرحمن نے کہاکہ سب کو مل بیٹھ کرسینیٹ کومضبوط بنانے اورالیکشن معاملات کومزید شفاف بنانے کیلئے لائحہ عمل بناناچاہیے ۔

متعلقہ عنوان :