مئی تک آزاد حیثیت یا پارٹی سےالیکشن لڑنےکامعلوم ہوجائےگا،چوہدری نثار

پچھلےچند مہینوں سےجومعاملات چل رہے،ان کوخاموشی سے ہینڈل کیا،بہت ساری چیزوں کی وضاحت کا وقت آگیا،جلد وضاحت کروں گا۔ٹیکسلا میں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 17:56

مئی تک آزاد حیثیت یا پارٹی سےالیکشن لڑنےکامعلوم ہوجائےگا،چوہدری نثار
ٹیکسلا(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ0 218ء) :سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خا ن نے کہا ہے کہ ٹیکسلا میں مئی تک آزاد حیثیت یاپارٹی سے الیکشن لڑنے کامعلوم ہوجائے گا،مسلم لیگ ن میں ہوں ،پچھلے چند مہینوں سے جو معاملات چل رہے،ان کوخاموشی سے ہینڈل کیا،بہت جلدساری چیزوں کی وضاحت کاوقت کروں گا۔ انہوں نے آج ٹیکسلا میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ 1985ء سے حلقہ این اے 140سے الیکشن لڑکرسیاست کاآغاز کیا۔

2002ء میں میرے حلقے کودو حلقوں میں تقسیم کردیا تاکہ میں کامیاب نہ ہوسکوں۔میرا آبائی علاقہ تھانہ چونترا کی یونین کونسلیں بھی تبدیل کردی گئیں۔لیکن پھر میں نے دونوں سے حلقوں سے الیکشن لڑے اور جیتتا رہاہوں۔2008میں دونوں حلقوں سے جیتا۔نئی حلقہ بندیوں سے میرا تمام حلقہ یکجا ہوگیا ہے۔

(جاری ہے)

لیکن اب ٹیکسلا سے میرا کوئی بھی رشتہ نہیں رہا۔حلقہ این اے 59سے الیکشن لڑوں گا لیکن مئی میں دوسرے حلقے سے الیکشن لڑنے کافیصلہ کروں گا۔

آج حلقے کے لوگوں سے مشاورت کرنے آیاہوں۔انہوں نے کہاکہ بطور وزیرداخلہ باگ دوڑ سنبھالی توویزہ کے حوالے سے شدید معاملات تھے۔کسی ملک کوویزہ دینے کاطریقہ کار تحریری ہونا چاہیے۔جتنی وہ ہم سے فیس لیتے ہیں اتنی ہی فیس ہم بھی ان سے لیں ۔طے کیا جوہمیں ویزہ دیں گے انہی کوہم ویزہ دیں گے۔میں دونوں تبدیلیاں کیں۔لیکن یہاں کچھ ایسی پالیسیاں بھی آئیں ۔

اسلام آباد میں 400گھروں کے دروازے میں نے کھلوائے۔یہاں غیرقانونی لوگ رہائش پذیر تھے۔میرے وہ اقدامات جوبطوروزیرداخلہ اٹھائے ان کوکوئی چیلنج کرنا چاہتا ہے توفورم موجود ہے سامنا کروں گا۔انہوں نے کہاکہ اسمبلی میں اپنی تقریر میں کہا تھا کہ ای سی ایل پالیسی 2013ء میں ہم لیکر آئے تھے۔پہلے میاں بیوی کاجھگڑا بھی ہوتا تھا نام ای سی ایل میں ڈلوا دیتے تھے۔

میں نے نوازشریف یاکسی دوسرے کیس کی بات نہیں کی ہے۔انہوں نے کہاکہ پارٹی کے معاملات میں پارٹی میں ڈسکس کرتاہوں۔اس میں کسی کوکوئی شک نہیں ہونی چاہیے کہ میں مسلم لیگ ن میں نہیں ہوں۔مئی تک معلوم ہوجائے گا کہ آزاد حیثیت میں الیکشن لڑوں گا یاپارٹی سے معلوم جائے گا۔چوہدری نثار نے کہاکہ ہم عام آدمی ہیں ۔میں مسلم لیگ ن میں ہوں ۔جومعاملات پچھلے چند مہینوں سے چل رہے ہیں۔خاموشی سے ہینڈل کیا۔کابینہ میں جانے سے معذرت کی۔حلقے تک محدود ہوگیا ، اور بچ کرکونے میں بیٹھ گیا ہوں۔تاہم بہت ساری چیزوں کی وضاحت کاوقت آگیا ہے جلد بتاؤں گا۔

متعلقہ عنوان :