پی ایس ایل تھری، کامران اکمل بیٹنگ اور فہیم اشرف بائولنگ کے میدان میں سرفہرست

ہفتہ 17 مارچ 2018 18:01

پی ایس ایل تھری، کامران اکمل بیٹنگ اور فہیم اشرف بائولنگ کے میدان میں ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیر اہتمام جاری پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے تیسرے ایڈیشن میں پشاور زلمی کے کامران اکمل بیٹنگ اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف بائولنگ کے شعبے میں سرفہرست ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل تھری اختتامی مراحل کی طرف گامزن ہے اور چھ میں سے ٹاپ فور ٹیموں اسلام آباد یونائیٹڈ، کراچی کنگز، پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے شاندار کھیل کی بدولت پلے آف میں جگہ بنا رکھی ہے، اب تک کھیلے گئے میچز کے بعد پشاور زلمی کے کامران اکمل بیٹنگ کے شعبے میں چھائے ہوئے ہیں، انہوں نے 10 میچز کی 10 اننگز میں ایک سنچری اور تین نصف سنچریوں کی مدد سے 347 رنز بنا رکھے ہیں، کراچی کنگز کے بابراعظم نے 10 میچز کی 9 اننگز میں 4 نصف سنچریوں کی مدد سے 339 رنز بنائے اور وہ دوسرے نمبر پر ہیں، کوئٹہ کے شین واٹسن 319 رنز بنا کر تیسرے نمبر پر موجود ہیں، انہوں نے دو نصف سنچریاں بنائیں، دوسری جانب بائولنگ کے شعبے میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے فہیم اشرف 16 وکٹیں لیکر آگے ہیں، کراچی کنگز کے عثمان خان اور پشاور زلمی کے وہاب ریاض 14، 14 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر دوسرے، شاہد آفریدی اور عمران طاہر 13، 13 وکٹیں لیکر مشترکہ طور پر تیسرے نمبر پر موجود ہیں۔

متعلقہ عنوان :