لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کیلئے شائقین کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ در پیش نہیں ہوگا،چیف ٹریفک آفیسر

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:56

لاہور میں پی ایس ایل کے میچز کیلئے شائقین کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ در ..
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) سی ٹی او رائے اعجاز احمدنے کہا کہ لاہور میں 20اور21مارچ کو ہونے والے پی ایس ایل کے پلے آف میچز کے لئی شائقین کرکٹ اورشہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہوگا، مال روڈ،جیل روڈ، کینال روڈ،ایم ایم عالم روڈ ٹریفک کیلئے کھلی رہیں گی،شہریوں کی سہولت اورٹریفک کی روانی کیلئے جامع ٹریفک پلان مرتب کر لیا گیا ہے،رانگ پارکنگ کے خاتمہ کیلئی27فوک لفٹر،6بریک ڈاؤنز بھی تعینات ہوں گے‘گاڑی خراب ہونے کی صورت میں مدد کیلئے موبائل ورکشاپ بھی تعینات ہو گی،میچ کے دوران ایک ٹریفک مانیٹرنگ روم،کنٹرول روم بھی قائم ہوگا‘شائقین کرکٹ کوبھر پور جوش و جذبہ سے خوش آمدید کہا جائیگا، چنگ چی اور آٹو رکشے LNG/LPG اور CNG گاڑیوں کی پارکنگ ایریا میں داخلہ ممنوع ہے ‘شہری پارکنگ اورا سٹیڈیم میں داخلے کیلئے ٹریفک وارڈنزسے رہنمائی لیں۔

(جاری ہے)

شہری متبادل راستوں کی معلومات حاصل کرنے کیلئے سٹی پولیس ہیلپ لائن 15 پر کال بھی کر سکتے ہیں۔راستہ ایپ، ٹریفک پولیس ریڈیوFM88.6سے شہریوں کو لمحہ بہ لمحہ ٹریفک صورتحال سے آگاہ کیا جا تا رہے گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سپر لیگ میچز کے حوالے سے پریس بریفنگ میں کیا۔