سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:45

سابق وزیراعظم محمد خان جونیجو کی 25ویں برسی کل منائی جائے گی
لاہور۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) سابق وزیراعظم پاکستان محمد خان جونیجو کی -25ویں برسی کل18 -مارچ بروزاتوارنہا یت ہی عقید ت واحترام کے ساتھ منائی جائے گی ،اس سلسلہ میں پاکستان مسلم لیگ کے زیراہتمام عارفوالا سمیت ملک بھر میں قرآن خوانی ،فاتحہ خوانی اوردیگر تقریبات انعقادپذیر ہوں گی جس میں مرحوم محمد خاں جونیجو کی خدمات پر روشنی ڈالی جائے گی، وہ ملک کے دسویں وزیراعظم تھے جو24 مارچ1985 سی29 مئی1988 تک وزیراعظم رہے ہیں ،وہ18 اگست1932 کو سانگھڑ میں پیداہوئے ، محمد خاں جونیجو18 مارچ1993 کووفات پاگئے تھے۔