کمپنی باغ کو جدید تفریح گاہ بنانے کیلئے پی ایچ اے سرگودھا کو ہدایات جاری

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:45

سرگودھا۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) بڑے شہروں کی طرز پر سرگودھا کمپنی باغ کو پھولوں کا گہوارہ قرار دیکر اسے جدید تفریح گاہ بنانے کیلئے پی ایچ اے سرگودھا کو ہدایات جاری کردی گئی ہیں ،کمپنی باغ سرگودھا کو جدید تفریح گاہ بنانے کیلئے پی ایچ اے پہلے مرحلہ میں کمپنی باغ سرگودھا میں پھولوں کی نمائش کا اہتمام کریگا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پھولوں کی اس نمائش میں انٹری فیملی کیساتھ ہوگی اور اس موقع پر کمپنی باغ کو خوبصورت طریقہ سے سجایا جائیگا ،بعد ازاں کمپنی باغ کو پھولوں کا گہوارہ بناکر اسے بہترین تفریح گاہ کا درجہ دیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :