سرگودہا، پنجاب فوڈاتھارٹی کی کاروائی ‘معروف ریسٹورنٹ اور سوئٹس پروڈکشن یونٹ سربمہر

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:45

سرگودھا۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کارروائی ،مضر صحت اشیاء خورونوش کے استعمال پرمعروف ریسٹورنٹ اور سوئٹس پروڈکشن یونٹ سربمہر ،زہریلے پانی سی328 کنال کاشت کی گئی سبزیاں تلف پھپھوندی زدہ1900 کلوگرام ناقص اچاربرآمد،بھاری جرمانے ،وارننگ نوٹسز جاری کر دیئے گئے۔تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموںنے سرگودھاڈویژن میں کاروائیاں کرتے ہوئے مضر صحت اشیاء خورونوش کے استعمال پر زم زم ریسٹورنٹ اور البرکت سوئٹس پروڈکشن یونٹ کو سربمہر جبکہ زہریلے پانی سی100کنال پر کاشت کی گئی سبزیاں تلف کردیں۔

پھپھوندی زدہ 1900 کلو گرام ناقص اچار برآمد کر لیاگیا۔ پنجاب فوڈاتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز کی سر براہی میں سرگودھا ڈویژن اور گردونواح میں کاروائیاں کیں۔

(جاری ہے)

سرگودھا میں کچہری روڈ پر واقع زم زم ریسٹورنٹ اور کلورکوٹ کے علاقے میںموجود البرکت سوئیٹس پروڈکشن یونٹ کو صفائی کے ناقص انتظامات، غیر معیاری اجزء کی ملاوٹ ،مضر صحت آئل کا استعما ل کرنے ، ورکنگ ایریا میں حشرات کی موجودگی، کھلے رنگوں کے استعمال اورملازمین کی ناقص ذاتی صفائی پر سیل کر دیا ۔

دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیمز بھکر اور میانوالی نے کاروائی کرتے ہوئے زہریلے پانی سے کاشت کی گئی328 کنال ناقص سبزیاں تلف کردیں ۔ یوسف اچار پروڈکشن یونٹ سے 1900کلو گرام مضر صحت پھپھوندی لگا اچار برآمد کر کے تلف کر دیا ۔ علاوہ ازیں مزید کاروائیوں میں پنجاب فوڈ ا تھارٹی کی ٹیمز نے شہر بھر میںمختلف ہوٹلز، پروڈکشن یونٹ ، سویٹس شاپ کادورہ کیا اوردورانِ معائنہ صفائی کے نامناسب انتظامات، ورکرز کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ کی عدم موجودگی، کیمیکل ڈرمز کا استعمال کرنے ، ریکارڈ کی غیر موجوگی، ورکنگ ایریا میں حشرات کی بھر مار اور ذائدالمیعاد اشیاء فروخت کر نے پر مختلف فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے عائد کئے ۔

اس کے علاوہ متعدد فوڈ پوائنٹس سے زائدلمعیاد100کلو گرام کریم ، 12کلو گر ام کیمیکل ، نان فوڈ گریڈ کلر، زائدالمیعاد ڈرنکس اینڈ مشروبات کو تلف کر دیا گیا۔ مزید برآںپنجاب فو ڈاتھارٹی کی سیفٹی ٹیمز نے متعدد فوڈ پوائنٹس کو ناقص غذا کی فراہمی اور عائد کردہ اصولوں کی خلاف ورزی پر وارننگ نوٹسز جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :