سرگودہا، ریسکیورز کی جسمانی صلاحیتوں کو جانچنے کیلئے فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:45

سرگودھا۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء)پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو1122سرگودھا کے ریسکیورز کی جسمانی صلاحیتوں کو جانچنے کے لیے میلہ منڈی گرائونڈ میں فزیکل ٹیسٹ کا انعقاد کیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈسڑکٹ ایمرجنسی آفیسر مظہر شاہ نے ریسکیورز سے کہا کہ اگر آپ جسمانی طور پر فٹ ہوں گے تو تب ہی آپ بلند وبالا عمارتوں سے لوگوں کو ریسکیو کر سکیں گے ، ا س کے علاوہ موٹاپا بہت سی بیماریوں کا موجب ہے،فزیکل ٹیسٹ میں دوڑ، سیٹ اپ ، پش اپ ،اوربی ایم آئی شامل تھے، اس موقع پر بہتریں کارکردگی دکھانے والے ریسکیورز کی حوصلہ افزائی کی گئی۔