سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنا دیا گیاہے،ڈاکٹر نصرت ریاض

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:41

سرگودھا۔17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) گزشتہ چند سالوں کے دوران محکمہ صحت پنجاب میں بہت زیادہ بہتری آئی ہے ، تما م سرکاری ہسپتالوں میں معیاری ادویات اور دیگر سہولیات کی فراہمی کو حکومت نے ممکن بنا دیا ہے ،ہمارے تحصیل ہیڈ کوارٹرزہسپتال نجی ہسپتالوں کی نسبت مریضوں کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار چیف آفیسرڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی سرگودھا ڈاکٹر نصرت ریاض نے سرگودھا پریس کلب کے پروگرام ’’ میٹ دی پریس‘‘ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے بتایا کہ ماضی میںڈاکٹرز بی ایچ یو پر کام کرنے سے گھبراتے تھے لیکن اب حکومت نے انقلابی اقدامات کئے ہیں کہ وہاں ڈیوٹی دینے والے ڈاکٹرز کو پوسٹ گریجوایٹ کرتے وقت 20نمبرز اضافی ملتے ہیں جس سے اب بنیا دی مراکز صحت پرڈا کٹرز کی کمی کو پورا کرلیا گیا ہے، چند ایک دور دراز کے علاقے ہیں جہاں کے سرکاری مراکز صحت پر ڈاکٹرز کی کمی کا سامنا ہے ،ہر بی ایچ یو پر آنے والے مریضوں کیلئے بیٹھنے کی جگہ موسم کی مناسبت سے بنائی گئی ہے تاکہ انہیں کسی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بنیادی مراکز صحت پر کام کرنیوالے سپیشلسٹ ڈاکٹرز کو شہروں کی نسبت تنخواہ زیادہ اداکی جاتی ہے تاکہ پسماندہ علاقوں میں رہنے والے افراد کو بھی شہریوں کے ہم پلہ صحت کی سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔

متعلقہ عنوان :