کیسکو نے 132KVگلستان گرڈکو بجلی کی فراہمی بحال کردی

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:39

کوئٹہ۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی(کیسکو)کے ترجمان کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم افرادنے 132KVپشین۔گلستان ٹرانسمیشن لائن پر تاریں ڈال دیںجس کے باعث 132KVگلستان گرڈسٹیشن کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

(جاری ہے)

بعدازاں ہفتہ کی صبح سیکورٹی اہلکاروںکی مددسے کیسکوکے فنی عملہ نے مذکورہ سرکٹ سے تاریں ہٹاکر 132KVگلستان گرڈکو بجلی کی فراہمی بحال کردی ۔ جس کے بعد اب 132KVپشین۔گلستان ٹرانسمیشن لائن سے بجلی کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے اوراس گرڈ سے منسلک تمام فیڈروں کو اُن کے شیڈول کے مطابق بجلی فراہم کی جارہی ہے ۔تاہم کیسکو نے اس دوران بجلی کی بندش پراپنے متعلقہ صارفین سے زحمت کے لئے معذرت کی ہے ۔

متعلقہ عنوان :