کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے زیر صدارت اجلاس کا انعقاد

کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے ،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سی جائزہ لیا گیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:31

خضدار۔17مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر سفر کو محفوظ بنانے ،حادثات کی روک تھام اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عملدرآمد کے حوالے سے کمشنر قلات ڈویژن محمد ہاشم غلزئی کے زیر صدارت ایک اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر قلات ڈویژن میجر (ر) اورنگ زیب بادینی ،ایڈیشنل ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس عنایت اللہ بگٹی،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر خضدار عبدالقدوس اچکزئی ،ڈپٹی کمشنر قلات سید زاہد شاہ ،ڈپٹی کمشنر شہید سکندر آباد سوراب ڈاکٹر خدائے رحیم میروانی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر لسبیلہ جنید احمد ، سید فرحان احمد سی پی او، ہیڈ کوارٹر موٹر وے پولیس اوتھل سیکٹر، رائو ابولحسنات سی پی او بیٹ مستونگ (پی ایم پی ) قلات سیکٹر اسد عباس او پی ایس موٹروے پولیس امانت خان ایڈمن آفیسر موٹروے پولیس فوزیہ بلوچ اسسٹنٹ ڈائریکٹر این ایچ اے، حاجی جان محمد لہڑی چیئرمین ٹرانسپورٹرز ٹرانسپورٹر بابو محمد یوسف و دیگر ٹرانسپورٹ نمائندوں نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس میں کئی اہم فیصلے کئے گئے جن میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر چلنے والی تمام مسافر بسوں اور ٹوڈی کار سروس کمپنیوں کے تمام روٹ پرمنٹس کی تفصیلات طلب کرکے انکی تصدیق کرکے انہیں خصوصی اسٹیکر زجاری کریں گے جس کے بعدصرف اسٹیکر والی گاڑیاں کوقومی شاہراہ پر سفر کرنے کی اجازت ہوگی اور تیز رفتاری اورلوڈنگ سرچ لائٹ دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال اورگاڑیوں کے چھتوں پر مسافر بٹھانے پر مکمل پابندی عائدہوگی خلاف ورزی کی صورت میں ڈرائیور اور گاڑی مالکان کے خلاف قانونی کارروائی کی جائیگی جس میں انکے روٹ پرمنٹ کینسل بھی کئیے جاسکتے ہیں اجلاس میں تمام کمپنی مالکان کو سختی سے ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی کمپنی کے روٹ پرمنٹس اور ڈرائیوروں کی تفصیل کمشنر آفس خضدار میں جمع کرائیں تاکہ انکو مخصوص اسٹیکر جاری کیئے جا سکیں اور حادثات کی صورت میں ڈرائیور اور کمپنی مالک کے خلاف ایف آئی ار کے علاوہ موٹر وہیکل آرڈیننس کے تحت کلیم کیا جاسکے۔

اجلاس میں باہمی طور پر فیصلہ کیا گیا کہ قومی شاہراہ پر چلنے والے مسافر ہائی ایس ویگنوں پر سی این جی سلنڈر لگانے پر مکمل پاپندی عائد ہوگی اور ڈرائیور حضرات اس بات کی پابندہونگے کہ وہ گاڑیوں کے چھتوں پر مسافر نہیں بٹھائیں گے تیز رفتاری کو کنٹرول کرنے کے لئے موٹر وے پولیس اور جہاں موٹر وے پولیس نہیں وہاں لیویز کی خصوصی ٹیم پٹرولنگ ٹیم نگرانی کریگی اور تیز رفتاری کرنے والے ڈرائیورز کو چالان کریگی اس کے علاوہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی قومی شاہراہ پر انڈیکیشن والی بورڈ جلد ہی نصب کریں اور رات کو ڈرائیونگ کے لئے آئی کٹس کی تنصیب کو یقینی بنائیں تاکہ حادثات کو کسی ممکنہ حد تک کم کیا جاسکے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ گاڑیوں کو جاری کردہ تمام روٹ پرمنٹس آر ٹی اے سے تصدیق کی جائیگی اجلاس میں ٹرانسپورٹروں کو درپیش مسائل کا بھی جائزہ لیا گیا اور یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ یہ تمام فیصلے باہمی رضامندی سے ہوئے ہیں ان پر ہر صورت عمل درآمد کیا جائے گا موٹر وے پولیس کو پابند کیا گیا کہ وہ اپنی ماہانہ رپورٹ ارسال کرتارہے گا اور یہ بھی تفصیل بھی فراہم کرتی رہے گی کہ ماہانہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر کتنے ڈرائیوروں کو کتنا چالان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :