آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کافرنٹئیر فورس(ایف ایف) ریجمنٹل سنٹر ایبٹ آبادکا دورہ

ملک کے دفاع کے لئے افسروں کی خدمات کو سراہا

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:31

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کافرنٹئیر فورس(ایف ایف) ریجمنٹل سنٹر ..
راولپنڈی۔ 17 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ہفتہ کوفرنٹئیر فورس(ایف ایف) ریجمنٹل سنٹر ایبٹ آبادکا دورہ کیا، آرمی چیف نے ملک کے دفاع کے لئے افسروں کی خدمات کو سراہا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری تفصیلات کے مطابق رینک لگانے کی تقریب میں ریٹائرڈ اور حاضر سروس فوجی آفیسروں نے شرکت کی، آرمی چیف اور سابق چیف جنرل(ر) راحیل شریف نے نئے کمانڈنٹ آفیسر کو رینک لگائے، لیفٹیننٹ جنرل غیور محمود کو رجمنٹ کے کرنل کمانڈنٹ کے رینک لگائے گئے۔ اس موقع پرآرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹئیر فورس کے کمانڈنٹ آفیسروں سے خطاب بھی کیا۔

متعلقہ عنوان :