حساس ادارہ کے اہلکاروں کا پولیس کے ہمراہ نور کالونی میں سرچ آپریشن، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:26

ہری پور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) حساس ادارہ کے اہلکاروں نے پولیس کے ہمراہ نور کالونی میں سرچ آپریشن کر کے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کر لیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ٹی آئی پی چوکی کی حدود نور کالونی اور گردونواح میں حساس ادارہ نے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کیڈٹ محمد صابر، انچارج چوکی ٹی آئی پی سعید شاہ اور پولیس کی دیگر بھاری نفری کے ہمراہ سرچ آپریشن کرتے ہوئے بھاری مقدار میں غیر قانونی اسلحہ برآمد کر لیا۔ برآمد ہونے والے اسلحہ میں چار 12 بور شارٹ گن، تین 32 بور پستول، دو 30 بور پستول، دو ایس ایم جی گن اور 32 کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف 15AA اور 21AA کے تحت مقدمات درج کر لئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :