محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں علاقائی مشاورتی ورکشاپ کا انعقاد

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:24

محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ کے زیراہتمام ایبٹ آباد میں علاقائی ..
ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ صوبہ خیبر پختونخوا کے زیراہتمام علاقائی مشاورتی ورکشاپ ایبٹ آباد میں منعقد ہوئی۔ ورکشاپ میں لائیو سٹاک ماہرین، لائیو سٹاک فارمز اور ڈسٹرکٹ کسان کونسلرز شریک ہوئے۔

(جاری ہے)

ورکشاپ کا افتتاح کرتے ہوئے صوبائی کوآرڈینیٹر ڈاکٹر اصل خان نے کہا کہ تمام ماہرین کے اشتراک سے صوبائی سطح میں ایسی پالیسی وضع کرنا ہے جو لائیو سٹاک کی پیداوار، ترقی اور ڈیری فارمنگ کو جدید بنیادوں پر ترقی دے سکے جبکہ گوشت، دودھ اور پولٹری میں خود کفالت اور مہنگائی کا تدارک کرنے میں مددگار ثابت ہو۔

ورکشاپ میں محکمہ کے تمام ضلعی ڈائریکٹرز ضلع ہری پور، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور بٹگرام کے ڈاکٹرز اور فارمرز شریک ہوئے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ایبٹ آباد ڈاکٹر عبدالوحید علوی نے ورکشاپ میں شرکت پر تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام ماہرین کے اشتراک سے صوبائی سطح میں ایسی پالیسیاں وضع کی جا رہی ہیں جو لائیو سٹاک کی پیداوار، ترقی اور ڈیری فارمنگ کو جدید بنیادوں پر استوار کرنے میں معاون ثابت ہوں اور گوشت، دودھ اور پولٹری میں خود کفالت اور مہنگائی کا تدارک کرنے میں بھی مددگار ثابت ہو۔

متعلقہ عنوان :