ڈی پی او اپر کوہستان افتخارالدین خٹک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 17:24

کوہستان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) ڈی پی او اپر کوہستان افتخارالدین خٹک ٹریفک حادثہ میں زخمی ہو گئے، حادثہ میں ان کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی، ڈی پی او اپنے گن مین کے ساتھ پشاور جانے کیلئے گاڑی خود ڈرائیو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

ذرائع نے بتایا کہ ڈی پی او اپر کوہستان افتخارالدین خٹک کوہستان سے پشاور جا رہے تھے کہ ان کی گاڑی انٹرچینج کے قریب بے قابو ہو کر حادثہ کا شکار ہو گئی۔ حادثہ میں ڈی پی او اپر کوہستان افتخارالدین خٹک اور ان کے گن مین زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی حالت بہت بہتر ہے تاہم حادثہ میں گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔