وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے سفیر یاوژجینگ کی ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 16:58

وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے سفیر یاوژجینگ کی ملاقات
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف سے چین کے سفیر یاوژجینگ نے ملاقات کی جس میں سی پیک پر پیش رفت سمیت دیگراہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چینی سفیرنے شہبازشریف کو مسلم لیگ( ن) کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد بھی پیش کی۔

(جاری ہے)

محکمہ اطلاعات پنجاب کے اعلامیہ کے مطابق ملاقات میں وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا کہ چین پاکستان کا سب سے با اعتماد دوست ہے، سی پیک خطے کے لئے گیم چینجر ثابت ہوا ہے۔

چینی سفیرنے شہبازشریف سے کہا کہ آپ کاپارٹی صدر منتخب ہونا آپ کی صلاحیتوں کا اعتراف ہے، آپ نے بے مثال قیادت کے ذریعے ترقی کے سفر کو تیز کیا ہے۔چینی سفیر نے شہبازشریف کو انٹرنیشنل پولیٹیکل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی۔وزیر اعلی نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) اور کمیونٹ پارٹی آف چائنہ کے تعلقات میں بہت اضافہ ہوا ہے، پارٹی ٹو پارٹی تعلقات بڑھانے کے لئے مزید اقدامات کریں گے۔