سپریم کورٹ نے سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر والے سرکاری فلیکس اتارنے کا حکم دے دیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 16:58

سپریم کورٹ نے سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر والے سرکاری فلیکس اتارنے کا ..
کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) سپریم کورٹ نے سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر والے سرکاری اشتہارات کے پینافلیکس اتارنے کا حکم دے دیا ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں سرکاری اشتہارات پر سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر کے کیس کی سماعت ہوئی۔ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے کہا کہ جن اشتہارات پر سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر شائع ہوئیں ان کی تفصیلات پیش کی جائیں۔

اخبارات اور ٹی وی پر کتنے اشتہارات چلائے گئے، پولوں پر لگے سرکاری اشتہارات میں بھی سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر دیکھی ہیں۔چیف جسٹس نے حکم دیا کہ سیاسی رہنما سابق ہوں یا موجودہ کسی کی تصویر سرکاری اشتہارات میں نہیں ہونی چاہیئے، جتنے اشتہارات میں ایسی تصاویر شائع ہوئیں ان کے پیسے واپس قومی خزانے میں جمع کروائیں جائیں۔

(جاری ہے)

عدالت نے 4 اپریل تک سیاسی راہنماﺅں کی تصاویر والے سرکاری پینافلیکس اتروانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آئندہ سے کسی بھی سیاسی لیڈر کی تصویر سرکاری خرچے پر نشر یا شائع نہیں ہونی چاہیئے۔

عدالت نے چیف سیکرٹری کو 4 اپریل تک عملدرآمد رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ آپ حلف نامے کے ساتھ تمام اشتہارات اور پیسوں کی تفصیلات پیش کریں۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ چند روز میں رپورٹ دے دیں گے۔

متعلقہ عنوان :