چیف جسٹس نے شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ مسترد کردی‘ نیا بورڈ تشکیل دینے کا حکم
میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 16:58
(جاری ہے)
اس موقع پر شرجیل میمن کی میڈیکل رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی جسے چیف جسٹس نے مسترد کرتے ہوئے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا۔
چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ ہم نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے رہے ہیں، بورڈ میں آغاخان اور پنجاب کے ڈاکٹرز شامل ہوں گے، پنجاب کے ڈاکٹرز یا آرمی کے ڈاکٹرز سے شرجیل میمن کاطبی معائنہ کرائیں گے، میڈیکل بورڈ شرجیل میمن سے متعلق میڈیکل رپورٹ کابھی معائنہ کرے گا۔چیف جسٹس کے حکم سپریم کورٹ کراچی رجسٹری نے نیا میڈیکل بورڈ تشکیل دے دیا جس میں پاک فوج کے ڈاکٹر کو بھی شامل کیا گیا ہے۔میڈیکل بورڈ میں پنجاب کے نیورو سرجن ڈاکٹر آصف بشیر، پاک فوج کے نیورو سرجن اور نجی ہسپتال کے ڈاکٹر اطہر انعام بھی شامل ہیں۔میڈیکل بورڈ 15 دن میں تمام رپورٹس کا جائزہ لے کر نئی رپورٹ مرتب کرے گا۔دوران سماعت جناح ہسپتال کی ڈائریکٹر ڈاکٹر سیمی جمالی عدالت میں پیش ہوئیں تو چیف جسٹس نے انہیں جھاڑ پلادی۔چیف جسٹس نے ڈاکٹر سیمی جمالی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شرجیل میمن جب ہسپتال میں تھے تو سرجری کیوں نہ ہوئی؟ آپ سب جانتی ہیں، عدالت میں پارٹی نہ بنیں، سرجری اتنی ضروری تھی تو کردی جانی چاہیے تھی۔جسٹس ثاقب نثار نے سیمی جمالی سے سوال کیا کہ یہ بتائیں شرجیل میمن کے پاس ہسپتال کے کتنے کمرے تھے؟ ان سے کتنے لوگ ملنے آتے تھے اور کتنی گاڑیاں پارک ہوتی تھیں؟چیف جسٹس نے آئی جی جیل خانہ جات سے استفسار کیا کہ شرجیل میمن اورشاہ رخ جتوئی کہاں ہیں؟ اس پر آئی جی نے بتایا کہ شرجیل میمن کراچی سینٹرل جیل میں ہیں اور شاہ رخ جتوئی ملیر جیل میں ہیں۔معزز چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ کتنے قیدی ہسپتالوں میں ہیں، آئی جی نصرت منگن نے بتایا کہ 9 قیدی ہسپتالوں میں ہیں۔اس موقع پر جسٹس فیصل عرب نے آئی جی سے سوال کیا کہ کیا جیل ہسپتالوں میں ایسے قیدی ہیں جو عدالتی اجازت کے بغیر ایڈمٹ ہیں؟ آئی جی نے جواب دیا جی بالکل ایسے قیدی ہیں۔واضح رہے کہ نیب نے 23 اکتوبر کو شرجیل میمن کو 5 ارب سے زائد کرپشن کے کیس میں سندھ ہائیکورٹ سے ضمانت مسترد ہونے پر گرفتار کیا تھا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.