Live Updates

شریف خاندان کو”چوری کا قانون“ بنانے کی اجازت نہیں دی،عمران خان

قانون سازی سےروکنے کیلئےسینیٹ میں ن لیگ کوشکست دی،6 مہینوں میں ملک بدل جائےگا،مذاق اڑانےوالے آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،ملتان میٹروصرف پیسا بنانےکیلئے بنائی گئی۔لاہورمیں ویمن ورکرزکنونشن سے خطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 17 مارچ 2018 16:56

شریف خاندان کو”چوری کا قانون“ بنانے کی اجازت نہیں دی،عمران خان
لاہور(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔17مارچ0 218ء) : تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ شریف خاندان کو”چوری کاقانون“ بنانے کی اجازت نہیں دی، سینیٹ میں ن لیگ کوشکست دے دی،آئندہ6 مہینوں میں ملک بدل جائے گا،مذاق اڑانے والے آج پی ٹی آئی میں شامل ہورہے ہیں،ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی۔انہوں نے آج لاہور میں پی ٹی آئی ویمن ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرپٹ مافیا ملک پرقبضہ کرکے بیٹھا ہوا ہے۔

اگرحکمران کرپشن کریں توملک غریب ہوجاتا ہے۔ ہماری تحریک نئے پاکستان بنانے کیلئے ہے۔ہر تحریک کوشروع میں مسائل کرسامنا کرنا پڑتا ہے۔ایک دن تھا کوئی بھی پارٹی میں نہیں آنا چاہتا تھا اور مذاق اڑایا جاتا ہے ۔آج تحریک انصاف میں وہ لوگ بھی شامل ہورہے ہیں جومذاق اڑایا کرتے تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگ اور پیپلزپارتی 20،20سال اقتدار میں رہے لیکن 6مہینوں میں ملک بدل جائے گا۔

الیکشن میں نئے پاکستان کافیصلہ ہوجائے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم نے سینیٹ میں ن لیگ کوشکست دی ہے ۔جبکہ نواشریف کیوں نکالا کا رونا رورہے ہیں۔شریف خاندان کوچوری کاقانون بنانے کی اجازت نہیں دی۔ملتان میٹروصرف پیسا بنانے کیلئے بنائی گئی۔ملتان میٹرو پر60ارب لگا دیے لیکن کوئی بھی سفر نہیں کرتا۔انہوں نے کہاکہ پنجاب میں میٹرو بنادی گئی لیکن ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے۔جبکہ خیبرپی کے میں تعلیم و صحت اور پولیس کا بہترین نظام ہے۔پنجاب پولیس بھی ٹھیک ہوسکتی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات