کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان مقصود قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:56

کراچی، مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان مقصود قتل کیس میں مقتول ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے میں جاں بحق نوجوان مقصود قتل کیس میں مقتول کی قبر کشائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت نے مبینہ پولیس مقابلے میں شہری مقصود کی ہلاکت سے متعلق کیس میں پولیس کی جانب سے مقتول کی قبر کشائی سے متعلق درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔

۔عدالت کی جانب سے دائر درخواست پر فیصلہ 19 مارچ کو سنایا جائے گا پولیس کے مطابق مقتول مقصود کے اہل خانہ نے ساہیوال میں تدفین کی ہے مقتول کی قبر کشائی کے لیے اجازت دی جائے مقتول مقصود کا قتل شارع فیصل تھانے کی حدود میں ایک مبینہ مقابلے میں ہوا تھا قتل کا مقدمے میں 4 پولیس اہلکاروں کو نامزد کیا گیا تھا قتل کا مقدمہ شارع فیصل تھانے میں درج ہے۔

متعلقہ عنوان :