شرجیل میمن و دیگر کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلم بند

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:54

شرجیل میمن و دیگر کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں سابق صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن و دیگر کے خلاف 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب عدالت محکمہ اطلاعات سندھ پانچ ارب سے زائد کے کرپشن ریفرنس کی سماعت ہوئی شرجیل انعام میمن و دیگر ملزمان کو عدالت میں پیش کیا گیا ملزمان عاصم سکندر،ریاض منیر،حنیف اور انعام اکبر کے وکیل کی جانب سے ترمیمی فرد جرم سے متعلق درخواست دائر کی گئی جس میں کہا گیا کہ ملزمان پر فرد جرم کی کارروائی بنتی نہیں ہے ملزمان نے نہ اثاثے بنائے نہ اختیارات سے تجاوز کیا پھر بھی ان پر فرد جرم عائد کردی ہے جس پر عدالت نے وکیل صفائی کی درخواست پر نیب پراسیکوٹر کو نوٹس جاری کر دیئے شرجیل میمن اور دیگر کے خلاف ایک گواہ نے بیان قلمبند کرادیا عدالت نے ریفرنس کی مزید سماعت 24 مارچ تک ملتوی کردی ۔

متعلقہ عنوان :