ْکراچی،7ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شکایت کنندہ ڈاکٹر انور سہتونے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:54

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے خلاف دائر 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شکایت کنندہ ڈاکٹر انور سہتونے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیے۔

(جاری ہے)

کراچی کی احتساب عدالت میں ڈاکٹر عاصم حسین ودیگر کے خلاف دائر 17 ارب روپے کرپشن ریفرنس کے شکایت کنندہ کو سیکیورٹی خدشات لاحق ہوگئے ڈاکٹر انور سہتونے سیکیورٹی کے لئے درخواست دائر کردی عدالت نے اسپیشل پبلک پراسیکیوٹر اور ملزمان کو نوٹس جاری کردیے فریقین سے جواب طلب کرلیا درخواست میں ڈی جی رینجرز، آئی جی سندھ اور چیرمین نیب کو بھی فریقین بنایا گیا ہے انور علی سہتو نے کہا کہ مجھے اور اہلخانہ کو سیکیورٹی خدشات ہیں جیسے ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں کسٹم آفیسر اور رینٹل کیس میں تفتیشی افسر کو قتل کردیا گیا ہے لہذا آئی جی سندھ کو حکم دیا جائے کہ مجھے اور اہلخانہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کرنے کا حکم دیا جائے ریفرنس میں مفتاع اسماعیل اور ایس ایس جی سی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو ملزم نامزد کیا جائے عدالت نیڈاکٹر عاصم کو 24 مارچ سے 2 اپریل تک دبئی جانے کی اجازت بھی دے دی

متعلقہ عنوان :