کراچی، پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ راشد شاہ کا بیان قلم بند

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:54

کراچی، پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) احتساب عدالت میں پولیس پیٹرول بلز کی مد میں 5 کروڑ روپے کی کرپشن سے متعلق ریفرنس میں نیب کے گواہ راشد شاہ کا بیان قلم بند کرلیا گیا ۔

(جاری ہے)

ہفتے کو احتساب عدالت میں سندھ پولیس کے دو افسران کے خلاف ریفرنس کی سماعت ہوئی جیل پولیس نے دونوں ملزمان تنویر احمد طاہر اور فدا حسین شاہ کو عدالت میں پیش کیا نیب کی جانب سے پیش گواہ راشد احمد شاہ بیان قلم بند کیا گیا گواہ کے بیان پر آئندہ سماعت پر ملزمان کے وکلا جرح کریں گیعدالت نے ریفرنس کی سماعت 30 مارچ تک ملتوی کردی ملزمان پر فرد جرم عائد ہوچکی ہے دونوں ملزمان کی ضمانت سندھ ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ مسترد کرچکی ہے سید فدا حسین اور تنویر احمد پر 5 ملین کرپشن. خرد برد اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے نیب کے مطابق رقم سی این جی اسٹیشن کے نام پر جاری کی گئی مگر پولیس کو پیٹرول نہ ملا چیک حاصل کرکے ہیڈ کانسٹبل محمد رفیق کے اکاونٹ میں رقم جمع کرادی گئی تھی۔