موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا‘ انجینئر خرم دستگیر
حکومت صنعتی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے،نواز شریف نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا‘ وزیر دفاع
ہفتہ 17 مارچ 2018 16:54
(جاری ہے)
ملک میں نئی صنعتوں کا قیام اور سرمایہ کاری خوش آئند ہے جو برآمدی حجم میں اضافے اور بے روزگاری کے خاتمے کا سبب ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ صنعتی ویلیو ایڈیشن سے مصنوعات کا میعار بلند ہوگا اور عالمی منڈیوں میں پاکستانی مصنوعات کی مانگ بھی بڑھے گی۔ حکومت صنعتی ترقی کیلئے مثالی کردار ادا کر رہی ہے۔وزیر دفاع نے کہا کہ نواز شریف نے ملک میں بے پناہ ترقیاتی منصوبوں کو مکمل کیا،موجودہ حکومت نے پاکستان کو مشکلات کے بھنور سے نکال کر خوشحالی کی راہ پر گامزن کردیا۔اس موقع پر چیف ایگزیکٹو میر شعیب نے کہا کہ سود پر قرضہ لئے بغیر ڈائمنڈ کو ایک مثالی جدید ترین فیکٹری بنایا، فیکٹری میں کام کرنے والوں کے لئے ہیلتھ سیفٹی اور انوائرنمنٹ کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع کا پانچ فی صد ملازمین میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ کمپنی کے مجموعی منافع سے دس فی صد سوشل کارپوریٹ رسپانس بیلیٹئز کے لئے مختص ہے۔ ایگزیکٹو جنرل منیجر سیلز اسد منیر نے کہا کہ چھ ایکڑ پر مشتمل فیکٹری میں تین ملین لٹر پینٹ ماہانہ بنانے کی صلاحیت ہے،ڈائمنڈ پینٹ کی سالانہ سیل آٹھ ارب پر پہنچ گئی ہے۔ ڈائمنڈ پینٹ نے وہیکل ری فنش پینٹ کی پیداوار بھی شروع کردی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.