ْجامعہ کراچی کے پروفیسر کا مبینہ ہراساں کرنیکا معاملہ، متاثری لڑکی کی درخواست نامکمل قرار

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:47

ْجامعہ کراچی کے پروفیسر کا مبینہ ہراساں کرنیکا معاملہ، متاثری لڑکی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) جامعہ کراچی کی طالبہ کو مبینہ طور پر ہراساں کرنے کا معاملہ، ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے متاثرہ طالبہ کی درخواست نامکمل قرار دے کر واپس کر دی۔

(جاری ہے)

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق درخواست کے ساتھ ثبوت اور شواہد مہیا نہیں کئے گئے، نہ ہی متاثرہ طلبہ بیان ریکارڈ کرانے پیش ہوئیں۔ درخواست واپس ہونے پر طالبہ نے پیر کو بیان ریکارڈ کرانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔دوسری طرف جامعہ کراچی کے وائس چانسلر اجمل خان کے مطابق معاملے پر انکوائری کیلئے کمیٹی بنا دی گئی ہے، الزام ثابت ہونے تک پروفیسر حسن عباس کو مجرم نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

متعلقہ عنوان :