ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ،ْشعیب شیخ عدالت پیش نہ ہوئے ،ْوکیل بدل لیا

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:47

ایگزیکٹ جعلی ڈگری کیس ،ْشعیب شیخ عدالت پیش نہ ہوئے ،ْوکیل بدل لیا
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ایگزیکٹ جعلی ڈگری اور منی لانڈرنگ کیس میں شعیب شیخ ہفتہ کوبھی عدالت میں پیش نہیں ہوئے اور وکیل بھی بدل لیا۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سائوتھ کی عدالت میں شعیب شیخ کے خلاف منی لانڈرنگ اور جعلی ڈگری کیس کی سماعت ہوئی۔ ملزم نے سماعت رکوانے کیلئے نیا وکیل مقرر کر لیا، احتشام اللہ خان اب کیس کی پیروی کریںگے۔

(جاری ہے)

وکیل کی تبدیلی اور ملزم کی عدم پیشی کے باعث فرد جرم ہفتہ کوبھی عائد نہ ہو سکی۔شعیب شیخ کے نئے وکیل کے عدالت میں پیش ہوتے ہی ریڈر نے کہا کہ جج صاحبہ نے کیس ٹرانسفرکر دیا ہے۔ شعیب شیخ کے وکیل بولے ہم نہیں مانتے جج کو کہیں کورٹ میں آکر بیٹھیں، مقدمہ ٹرانسفر نہیں کریں بلکہ اس کا ریفرنس بھیجیں، انہوں نے کہاکہ ہم جج کے دشمن نہیں ہیں یہاں دہشت گردوں کی ضمانت ہو جاتی ہے، شعیب شیخ نے کسی کا قتل تو نہیں کیا۔ عدالت نے دونوں مقدمات کی سماعت 29 مارچ تک بغیر کارروائی کے ملتوی کر دی۔

متعلقہ عنوان :