موجودہ قومی اسمبلی کی نمایاں قانون سازی ،

16مارچ 2018تک 164بلز منظور کئے

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

موجودہ قومی اسمبلی کی نمایاں قانون سازی ،
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) موجودہ قومی اسمبلی نے 16مارچ 2018تک 164بلز منظور کئے ہیں،دھرنے اور عدم استحکام کی دیگر کو ششوں کے باوجود موجودہ اسمبلی میں نمایاں قانون سازی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق رواں قومی اسمبلی کے پہلے پارلیمانی سال یکم جون 2013تا 31مئی 2014کے دوران موجودہ اسمبلی نے 11بلز منظور کئے ،دھرنے اور دیگر غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے دوسرے پارلیمانی سال کے دوران صرف8بلز منظور ہو سکے ، تاہم تیسرے پارلیمانی سال کے دوران50 بلز منظور کئے گئے، چوتھے پارلیمانی سال کے دوران 56جبکہآخری جاری پارلیمانی سال 6مارچ 2018 تک 49بلز منظور کئے گئے ہیں جبکہ موجودہ اسمبلی کا آخری پارلیمانی سال 31مئی کو اختتام پذیر ہوگا۔

متعلقہ عنوان :