کراچی، رینجرز پر حملوں میں ملوث غفار ذکری کے سہولت کار زیر حراست

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

کراچی، رینجرز پر حملوں میں ملوث غفار ذکری کے سہولت کار زیر حراست
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) کراچی کے علاقے لیاری،ذکری پاڑہ میں قانون نافذ کرنے والے ادارے نے کارروائی کر کے گینگسٹرغفار ذکری کے متعددسہولت کارحراست میں لے لئے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز لیاری میں رینجرز اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ ہوا جس میں ایک رینجرز اہلکار شہید ہوئے جب کہ جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے نے رینجرز پر حملوں میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کے لیے کارروائی کی جب کہ غفار ذکری اور شیراز ذکری کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں بلوچستان بھی گئی ہیں۔ذرائع کے مطابق ہاکس بے اور مبارک ولیج میں بھی قانون نافذ کرنے والے ادارے نے گینگ وار کے 4 کارندوں کو گرفتار کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :