ایران بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان پر گولے برسا دیے

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

ایران بھی بھارت کے نقش قدم پر چل نکلا، پاکستان پر گولے برسا دیے
پنجگور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) پنجگورسرحدی خلاف ورزیاں جاری۔ ایرانی حدود سے یکے بعد دیگرے 4 مارٹر گولے فائر مارٹر گولے کھلے میدان میں گر کر پھٹ گئے کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ایرانی حدود سے یکے بعد دیگرے 4 مارٹر گولے فائر کئے گئے جو پاکستانی سرحدی علاقے پراکوہ کے علاقے میں کھلے میدان میں گر کر زوردھماکوں کے ساتھ پھٹ گئے جن کی آواز دور دور تک سنی گئی سیکورٹی ذرائع کے مطابق مارٹر گولوں سے کسی قسم کا نقصان نہیں ہوا ۔