پشین کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ضلع پشین کے علاقے میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق پولیس کے مطابق ہفتے کو پشین کے علاقے بولان اڈہ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے 55سالہ حاجی خانو نامی شخص کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے پولیس کے مطابق واقع پرانی دشمنی کا نتیجہ ہے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی گئی مزید کاروائی جاری ہے ۔