جھل مگسی ، ٹریفک حادثہ میں ایک شخص جاں بحق ،8زخمی

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) ضلع جھل مگسی کے علاقے میں ٹریفک حادثہ میںایک شخص جاں بحق جبکہ 8زخمی ہو گئے۔

(جاری ہے)

لیویز کے مطابق ہفتے کو قومی شاہراہ پر کچھی پل کے قریب خضدار سے لاڑکانہ جانیوالی ویگن ٹائر پھٹنے کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں محمد صالح نامی مسافر موقع پر جاں بحق جبکہ 8دیگر افراد زخمی ہوگئے زخمیوں کو طبی امداد کیلئے شہداد کوٹ ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔