مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں پنجاپ سمیت چاروں صوبوں میں واضح کامیابی حاصل کریگی، سینیٹر سردار یعقوب خان

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:30

مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں پنجاپ سمیت چاروں صوبوں میں واضح کامیابی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی سینئر نائب صدر سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاپ محمد شہباز شریف پاکستان مسلم لیگ (ن)کے مرکزی صدر کی قیادت میں مسلم لیگ (ن)آئندہ انتخابات میں پنجاپ سمیت چاروں صوبوں میں واضح کامیابی حاصل کریگی ،شہباز شریف کا بطور صدر مسلم لیگ (ن)انتخاب کا فیصلہ خوش آئندہ اور مدبرانہ ہے یہ بات انہوں نے صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،سینیٹر سردار یعقوب خان ناصر نے کہا کہ ملک وقوم اور جمہوریت وپارلمینٹ کو درپیش چیلنچز سے نمٹنے کی شہباز شریف میں بھرپور صلاحیت موجود ہے کیونکہ نواز شریف کے بعد پارٹی کو ایسے ہی سربراہ کی ضرورت تھی اور شہباز شریف محنت اور جانفشانی سے کام کرنے پر یقین رکھنے کے ساتھ کارکنوں اور مشکل وقت میں ساتھ دینے والے رہنمائوں کی مشاورت سے جلد مرکزی اور صوبائی کابینہ کے تشکیل عمل مکمل کرینگے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ بلوچستان بھی پاکستان مسلم لیگ(ن)کو ازسرنو منظم کرکے 2018کے انتخابات میں بھرپور حکمت عملی کے ساتھ حصہ لیکر فتح یاب ہونگے ۔