بعض لوگ بلاوجہ میری مخالفت کرتے ہوئے دل کو تسلی دینا چاہتے ہیں تو یہ شوق ضرور پورا کریں ،ْمحمد صادق سنجرانی

پاکستان تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی سمیت تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے، ایوان بالا کو رول آف بزنس کے مطابق چلانے کیلئے بھر پور کردار ادا کرونگا ،ْچیئرمین سینیٹ

ہفتہ 17 مارچ 2018 16:27

بعض لوگ بلاوجہ میری مخالفت کرتے ہوئے دل کو تسلی دینا چاہتے ہیں تو یہ ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا ہے کہ بعض لوگ بلاوجہ میری مخالفت کرتے ہوئے دل کو تسلی دینا چاہتے ہیں تو یہ اپنا شوق ضرور پورا کریں،قدرت کے فیصلوں کے آگے کوئی بندہ نہیں باندھ سکتا،اللہ تعالیٰ کے فضل وکرم ،والدین کی دعائوں اور اپوزیشن جماعتوں کے قائدین وساتھی سینیٹرز کی تعاون سے چیئرمین سینیٹ کے انتخاب میں کامیابی ملی ،یہ بات انہوں نے پاکستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہی،چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بعض لوگ بلاوجہ میری مخالفت کرتے ہوئے دل کو تسلی دینا چاہتے ہیں تو یہ اپنا شوق ضرور پورا کریں،خدمت اور عوام کے غم وخوشی میں شرکت کرکے مجھے دلی سکون ملتا ہے ،سینیٹ کو رول کے مطابق چلانے کے لیے حکومت اور اپوزیشن کے دوستوں کے تعاون کی ضرورت ہے ،پاکستان تحریک انصاف ،پیپلز پارٹی ،بلوچستان کے آزاد اراکین سینیٹ سمیت تمام دوستوں کے اعتماد پر پورا اترنے اور ایوان بالا کو رول آف بزنس کے مطابق چلانے کے لیے اپنا بھر پور کردار ادا کرونگا،دریں اثناء سابق وفاقی وزیر سردار عمر گورگیج نے چیئرمین سینیٹ سے ملاقات کرکے انہیں مبارکباد دی،اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ بلوچستان کی احساس محرومی ختم کرنے کے لیے اپنا فعال کردار ادا کرونگا اور اس ضمن میں بہت جلد کوئٹہ اور صوبے کے دیگر اضلاع کے دورے کرونگا۔