مقبوضہ کشمیر، سرینگر میں تباہ شدہ مکانات کے ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمد، گزشتہ روز سے شہید ہونے والوں کی تعداد 3ہو گئی،ضلع پلوامہ میں ہڑتال کا سلسلہ جاری

ہفتہ 17 مارچ 2018 15:30

سرینگر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) مقبوضہ کشمیر میںبھارتی فوجیوں کی طرف سے سرینگر کے مضافاتی علاقے بلہامہ کھنموہ میں تباہ کیے جانے والے مکانات کے ملبے سے آج ایک اور نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے جس سے گزشتہ روز سے شہید ہونے والے نوجوانوں کی تعداد بڑھ کر تین ہو گئی۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے بلہامہ کھنموہ میںجمعہ کے روز محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران چار مکانات بارودی مواد کے ذریعے تباہ کر دیے تھے۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز مکانات کے ملبے سے راسخ نبی بٹ اور شبیر احمد نامی نوجوانوں کی لاشیں برآمد ہوئی تھیںجبکہ آج ملبے سے ایک اور نوجوان کی لاش برآمدہوئی۔دریں اثنا نوجوانوں کی شہادت پر آج ضلع پلوامہ کے علاقوں ترال اور اونتی پورہ میں آج دوسرے بھی مکمل ہڑتال ہے ۔ دکانیں، کاروباری مراکزاور دفاتر ہیں جبکہ سڑکوں پر ٹریفک معطل ہے ۔ مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں لوگ شہید نوجوانوں کے اہلخانہ کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے انکے گھروں میں جا رہے ہیں۔