جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔انجیلا میرکل

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 15:22

جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ..
برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) جرمن چانسلر نے کہا ہے کہ جرمنی میں رہائش پذیر مسلمان اور ان کا مذہب اسلام دونوں جرمنی کا حصہ ہیں۔انجیلا میرکل کا یہ بیان جرمنی کے وزیر داخلہ کے حالیہ مسلم مخالف بیان کے بعد دیا گیا ہے۔ جرمن وزارت داخلہ کا قلمدان سنبھالنے والے قدامت پسند سیاستدان ہورسٹ زیہوفر نے گزشتہ روز ایک بیان میں کہا تھا کہ اسلام جرمن ثقافت کا حصہ نہیں ہے۔

(جاری ہے)

سیاسی مبصرین نے اس بیان پر خدشات ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ جرمنی کی نئی حکومت دائیں بازو کی سیاست کی طرف مائل ہو سکتی ہے لیکن میرکل نے جواب میں کہا کہ جرمنی میں 40 لاکھ مسلمان اور ان کا مذہب اس ملک کا اہم حصہ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی چاہیے کہ مختلف مذاہب کے ماننے والوں میں ہم آہنگی پیدا کی جائے۔گزشتہ برس نومبر میں ہوئے پارلیمانی الیکشن کے بعد جرمن چانسلر انجیلا میرکل کی قیادت میں وسیع تر مخلوط حکومت نے بدھ کے دن ہی حلف اٹھایا ہے۔

متعلقہ عنوان :