ساہیوال، انسداد دہشت گر دی کورٹ کی پانچ سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ بنانیوالے دو مجرموں کو تین تین مر تبہ سزائے موت ،بیس بیس لاکھ روپے جر مانہ، 25سال قید سخت کی سزائیں

ہفتہ 17 مارچ 2018 15:22

ساہیوال، انسداد دہشت گر دی کورٹ کی پانچ سالہ بچی کو درندگی کا نشانہ ..
ساہیوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مارچ2018ء) سپیشل جج انسداد دہشت گر دی کورٹ ساہیوال ملک شبیر حسین اعوان نے 5سالہ بچی کیا غواء،زناء اور قتل کے مقدمہ کا فیصلہ سناتے ہوئے دو ملزموں عرفان شاہ اور وریام کو تین تین مر تبہ سزائے موت ،بیس بیس لاکھ روپے جر مانہ مجرم عرفان شاہ کو مزید 25سال قید سخت اور پانچ لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔

عدالت نے زمیندار شوکت اسلام اور مجرم عرفان شاہ کی بیوی نسیم بی بی کو عدم ثبوت پر بری کر دیا ۔استغاثہ کے مطابق ملزموں نے قبولہ قصبہ کے وارڈ نمبر میں ایک محنت کش نا صر کی کمسن بچی ام کلثوم کو 12اگست 2017کو گلی سے کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا عرفان شاہ اور وریام نے بچی سے زبر دستی زناء کیا اور مجرم وریام نے بد فعلی بھی کی وحشی در ندوں ملزموں نے بچی کے شور مچانے پر اس کی نسیں کاٹ دیں آنکھیں بھی نکال دیں اور بے دردی سے قتل کر دیا اور لاش کھیتوں میں پھینک کر فرار ہو گئے ۔

(جاری ہے)

پولیس تھانہ قبولہ نے مقتولہ بچی ام کلثوم کی ماں شمیم بی بی کی رپورٹ پر مقدمہ 365۔بی ،376اور 377ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ درج کر کے دونوں ملزموں عرفان شاہ،وریام ،عرفان شاہ کی بیوی نسیم بی بی اور زمیندار شوکت اسلام کو گرفتار کر لیا تھا ۔مقتولہ کی لاش بر آمد کر کے پوسٹ مارٹم کرایا تو بچی سے زبر دستی زناء،بد فعلی اور قتل کی تصدیق ہو گئی ۔

عدالت نے مجرم عرفان شاہ کو 365Bمیں 25سال قید سخت 5لاکھ روپے جر مانہ ۔376پارٹ ( 2) میں سزائے موت 5لاکھ روپے جر مانہ ۔302ت پ وار 7ATAمیں دو مر تبہ سزائے موت دس لاکھ جر مانہ ۔مجرم وریام کو (2) 302.376ت پ اور 7انسداد دہشت گر دی ایکٹ میں تین مر تبہ سزائے موت 15لاکھ روپے جر مانہ 365۔بی میں 25سال قید س5لاکھ روپے جر مانہ اور 377ت پ میں مزید دس سال قید سخت اور پانچ لاکھ روپے جر مانہ کی سزا سنائی ۔45لاکھ روپے جر مانہ کی رقم مقتولہ کے ورثاء کو بطور معاوضہ دی جائے گی ۔

متعلقہ عنوان :