یتیم خانہ چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی جاں بحق

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 15:04

یتیم خانہ چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی جاں بحق
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) لاہور میں یتیم خانہ چوک کے قریب پتنگ کی ڈور پھرنے سے 4سالہ بچی جاں بحق اور والد زخمی ہو گیا۔

(جاری ہے)

قاتل ڈور نے ایک اور معصوم کی جان لے لی، انار کلی کی رہائشی 4سالہ ماہ رخ رات گئے اپنے والد وسیم عباس کے ساتھ موٹر سائیکل پر جا رہی تھی کہ یتیم خانہ چوک کے قریب دھاتی ڈور نے ننھی پری کو موت کا پروانہ تھما دیا، واقعے میں بچی کا والد وسیم عباس بھی زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔دوسری جانب تھانہ ملت پارک پولیس نے بچی کی ہلاکت کے واقعے پر نامعلوم افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے، مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :