احد چیمہ کو تین ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیاگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 15:04

احد چیمہ کو تین ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیاگیا
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) پنجاب حکومت نے آشیانہ اقبال ہاﺅسنگ اسکینڈل میں گرفتار احد چیمہ کو تین ماہ کے لیے ملازمت سے معطل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب حکومت کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 19 کے احد چیمہ کی معطلی ان کی نیب کے ہاتھوں گرفتاری کی تاریخ سے شروع ہوگی اور وہ تین ماہ تک معطل رہیں گے۔احد چیمہ گرفتاری کے وقت بطور چیف ایگزیکٹو قائداعظم تھرمل پاور کمپنی خدمات انجام دے رہے تھے۔ پنجاب سول سیکرٹریٹ ذرائع کے مطابق احد چیمہ کی معطلی کا نوٹیفکیشن وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد جاری کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :