وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 15:04

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات
واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے ملاقات کی جس میں باہمی امور پر تبادلہ خیا ل کیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی ایک روزہ دورے پر واشنگٹن میں موجود ہیں جہاں مقامی ہوٹل میں وزیراعظم کی امریکی نائب صدر سمیت ارکان پارلیمنٹ ٹیڈ یاہو اوربریڈ شرمن سے اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک امریکا تعلقات،افغانستان سمیت خطے کی صورتحال اور باہمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔واشنگٹن میں پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے اعزاز میں ظہر انہ بھی دیا گیا۔وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے یہ دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب رواں برس یکم جنوری کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹوئیٹ کے بعد سے دونوں ملکوں کے تعلقات تناﺅکا شکار ہیں۔