سعودی حکومت نے ایک شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی

ہفتہ 17 مارچ 2018 15:20

سعودی حکومت نے ایک شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی
ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مارچ2018ء) سعودی عرب کی حکومت نے سرمایہ کاری بورڈ کے تعاون سے استقدام اور گھریلو ملازمین کے شعبے میں غیر ملکی سرمایہ کاری کی اجازت دے دی ہے۔

(جاری ہے)

وزارت محنت و سماجی فروغ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ استقدام او رگھریلو ملازمین فراہم کرنے والے غیر ملکی ادارے سعودی عرب میں کام کرسکتے ہیں،اس کے لیے انہیں ضابطوں کے مطابق لائسنس حاصل کرنا ہوگا۔ اس شعبے میں سرمایہ کاری کرنے کے خواہشمند غیر ملکی اداروں کے پاس 3 سال کا تجربہ اور ویب سائٹ ہونی چاہیے۔

متعلقہ عنوان :