Live Updates

سینٹ پیٹرکس ڈے:شگاگومیں دریا کا رنگ سبزہوگیا

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 14:50

سینٹ پیٹرکس ڈے:شگاگومیں دریا کا رنگ سبزہوگیا
شگاگو(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) دنیا بھر میں سینٹ پیٹرکس ڈے آج 17مارچ کو منایا جارہا ہے جہاں ایک طرف منچلوں کا جوش وخروشعروج پر ہے وہیں اس دن کی مناسبت سے خصوصی پریڈز کا اہتمام بھی کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پرجہاں دریائے شکاگوکو ہرے رنگ میں رنگ دیا گیا ہے وہیں پریڈ میں شریک لوگوں کی بڑی تعداد بھی روائتی ملبوسات میں سڑکوں پر نکلتے ہیں جن میں ہرا رنگ نمایاں ہوتا ہے۔

لندن اور امریکہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں سینٹ پیٹرک تقریبات ہوتی ہیں جس میں پریڈ سمیت دنیا بھر کی عظیم الشان عمارتوں،مجسموں اور مقامات کو بھی ہرے رنگ میں نہلادیا جاتا ہے۔لندن آئی،اٹلی کا پیسا ٹاوراور سڈنی کے اوپرا ہاﺅس سمیت برازیل،آئرلینڈاور دیگر ممالک کے تاریخی مقامات ہر سال ہرے رنگ میں ڈوبے نظر آتے ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :