Live Updates

حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 14:50

حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد
حافظ آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے 5 سالہ بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی ہے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بد فعلی کے بعد قتل کیا گیا ہے۔ ضلع حافظ آباد میں کچرے کے ڈھیر سے برآمد ہونے والی 5 سالہ بچے کی لاش کی شناخت شہروز کے نام سے ہوئی ہے۔ پانچ سالہ شہروز کل دوپہر سے لاپتہ تھا۔

(جاری ہے)

اہلخانہ نے پولیس کو اطلاع دی جنہوں نے تلاشی لینی شروع کی تو کچرے کے ڈھیر سے بچے کی بوری بند لاش برآمد ہوئی۔ اہلخانہ کا کہنا ہے کہ بچے کو بدفعلی کے بعد ہاتھ پاوں باندھ کر بےدردی سے قتل کرکے بوری میں بند کرکے پھینک دیا گیا۔ پولیس نے شہروز کے ساتھ زیادتی کے شبہ اور قتل کے الزام میں دوافراد کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکھٹے کیے جارہے ہیں۔واضح رہے کہ مقتول شہروز چار بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا، لاش دیکھ کر اہل خانہ پر غشی کے دورے پڑنے لگے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :