Live Updates

نیب کی عمران خان کےخلاف سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق تحقیقات جاری

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 17 مارچ 2018 14:50

نیب کی عمران خان کےخلاف سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق تحقیقات ..
پشاور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔ 17 مارچ۔2018ء) نیب میں عمران خان کےخلاف سرکاری ہیلی کاپٹرکے استعمال سے متعلق تحقیقات جاری ہیں،ذرائع کے مطابق1سول ایوی ایشن افسراور4ایڈمنسٹریشن افسران کے بیانات قلمبندکرلیے گئے۔محکمہ ایڈمنسٹریشن نےہیلی کاپٹرمیں سفرکرنے والوں کی فہرست بھی جمع کرادی۔دستاویز کے مطابق ہیلی کاپٹرکی خریداری کی سمری 22نومبر2007 کومنظورکی گئی تھی۔

ذرائع کے مطابق تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی جانب سے سرکاری ہیلی کاپٹرز کے استعمال کے سلسلے میں جاری تحقیقات میں پیش رفت ہوئی ہے۔نیب خیبر پختونخوا نے اس کیس میں 5 افراد کے بیانات قلمبند کئے ہیں۔ جن میں 1 ایوی ایشن اورمحکمہ ایڈمنسٹریشن کے 4افسران شامل ہیں۔ جب کہ ہیلی کاپٹر میں سفر کرنے والوں کی فہرستیں بھی نیب کو موصول ہو گئی ہیں۔

(جاری ہے)

سرکاری دستاویزات کے مطابق ہیلی کاپٹر کی خریداری کی سمری گزشتہ برس22 نومبر کو منظور ہوئی تھی۔ جس میں واضح کیا گیا تھا کہ ہیلی کاپٹر کو دور افتادہ علاقوں کے لئے ہنگامی صورتحال میں ہی استعمال کیا جا سکے گاجبکہ ہیلی کو صرف گورنر اور وزیر اعلیٰ ہی استعمال کرسکتے ہیں۔تاہم ساتھ ہی ایک نوٹ بھی لکھا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ مختلف محکموں کے سربراہان بھی ایمرجنسی صورتحال میں سفر کرسکتے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :