سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کہاں سے بیٹھ کر چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ہیں؟ معروف صحافی نے ان کو پکڑنے کا طریقہ بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 17 مارچ 2018 14:42

سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار کہاں سے بیٹھ کر چیف جسٹس کو خط لکھ رہے ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 مارچ 2018ء) :نجی ٹی وی چینل پر اپنے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ راؤ انوار کا ایک اور خط چیف جسٹس کو موصول ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ راؤ انوار کے خطوط کسی ڈاکخانے سے تو آتے ہوں گے نا، ان خطوط کو کون لاتا ہے ، یہ پوچھنے کی ضرورت ہے، جو لے کر آتا ہے اس کو پکڑیں کیونکہ ان کے خطوط کہیں سے تو آتے ہیں، راؤ انوار کو جو خطوط بھیجتے ہیں ، ان خطوط کو لانے والے ڈاکیا کو ہی پکڑ لیں، کہیں نہ کہیں سے تو وہ نکلیں گے، ان کے غائب ہونے کے بعد اب ڈبہ نمبر تیرہ کھُلنا ضروری ہو گیا ہے ، اس میں راؤ انوار کے علاوہ اور لوگ بھی شامل ہیں، جیسے ہی یہ ڈبہ کھُلے گا راﺅ انوار خود ہی سامنے آ جائیں گے پھر دیکھیں کہ وہ کیا کہتے ہیں کیونکہ سندھ کی زمینوں اور واٹر کمیشن میں راؤ انوار کا ایک کردار ہے ،ان کا تعلق بہت سی آر پی سی کے کیسز سے بھی ہے۔

ہیں کیونکہ سندھ میں صرف زمینوں کے ہی نہیں بلکہ قتل و غارت کے مقدمات بھی ہیں ۔ ان کا مزید کیاکہنا تھا آپ بھی دیکھیں:

متعلقہ عنوان :